وزیراعلیٰ پنجاب نے سرکاری جہاز میں سفر قانون کے مطابق کیا،سپیکر پنجاب اسمبلی

لاہور(جانوڈاٹ پی کے)اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے سرکاری جہاز میں سفر قانون کے مطابق کیا ہے۔
ایک بیان میں ملک محمد احمد خان نے کہا کہ مریم نواز کے پیٹرول کی زائد قیمتوں کے دورانیے میں جہاز کے استعمال پر بحث ہوسکتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ پرامید ہوں کہ وزیراعلیٰ مریم نواز لندن سفر کے اخراجات پر تسلی بخش جواب دیں گی۔
اسپیکر پنجاب اسمبلی نے مزید کہا کہ وزیراعلیٰ کا پرانے سرکاری جہاز پر سفر کافی خطرناک تھا، اس لیے انہوں نے نئے جہاز میں بیرونِ ملک سفر کیا۔



