کوہاٹ پولیس لائنز مسجد دھماکا، ایک خودکش بمبار افغان شہری نکلا

کوہاٹ (جانوڈاٹ پی کے) کوہاٹ پولیس لائنز کی مسجد میں نماز جمعہ کے دوران ہونے والے خودکش دھماکے میں ملوث ایک حملہ آور کی شناخت کرلی گئی، سکیورٹی ذرائع کے مطابق خودکش بمبار افغان شہری تھا۔
سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ حملے میں ملوث خودکش بمبار کی شناخت مطیع اللہ کے نام سے ہوئی ہے، جبکہ دھماکے میں ملوث دوسرے دہشتگرد کی شناخت کا عمل جاری ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز کوہاٹ پولیس لائنز کی مسجد میں نماز جمعہ کے دوران خودکش حملہ کیا گیا تھا، جس کے نتیجے میں پولیس اہلکاروں سمیت 23 افراد شہید اور 100 سے زائد زخمی ہوئے تھے۔
واقعے کے بعد سکیورٹی فورسز نے پولیس لائنز میں کلیئرنس آپریشن مکمل کیا اور اہم عمارات کو کلیئر کرلیا۔
صدر مملکت آصف علی زرداری، وزیراعظم شہباز شریف، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی اور گورنر خیبرپختونخوا نے دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہوئے متعلقہ اداروں کو دہشتگردوں کے خلاف کارروائی کی ہدایت کی ہے۔
حکام کے مطابق حملے میں ملوث دیگر عناصر کی شناخت اور واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔



