بجٹ2026-27،وزیراعظم نے7رکنی کمیٹی قائم کردی

اسلام آباد(جانوڈاٹ پی کے)بجٹ27-2026کی تیاریاں جاری ہیں اور اسی سلسلے میں وزیراعظم شہباز شریف نے سات رکنی کمیٹی قائم کر دی ہے،جس میں خزانہ، اقتصادی امور، ترقی و منصوبہ بندی اورقانون کے وزرا سمیت دیگر حکام شامل ہیں۔ وزیراعظم آفس نے کمیٹی کے ٹرمز آف ریفرنس بھی طے کر دیئے ہیں ، کمیٹی میں وفاقی وزیر قانون، چیف ٹیکینکل ایڈوائزر مشرف رسول بھی نمائندے مقرر کیئے گئے ہیں جبکہ ایڈیشنل سیکرٹری بجٹ وزارت خزانہ بھی کمیٹی کا حصہ ہوں گے ۔
کمیٹی کو بجٹ سے متعلق اہم امور کا جامع جائزہ لے کر سفارشات وزیراعظم کو پیش کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ تجارت،پاور،نجکاری اور دیگر وزارتوں کی مالی ضروریات کا جائزہ لیا جائے گا، مالی سال 27-2026 کیلئے پی ایس ڈی پی کا تعین بھی ٹی او آرز میں شامل ہے۔
کمیٹی میں آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کے72ارب روپے ونڈ فال منافع کی واپسی پر غور کیا جائے گا ، پاور ڈویژن سے متعلق بین الاقوامی مقدمات اور مالی تقاضوں کا تفصیلی جائزہ لینےکا فیصلہ بھی کیا گیاہے۔



