گوادرپورٹ پر ٹرانسشپمنٹ کارگو لیکر آنے والا پانچواں جہاز لنگرانداز

گوادر(جانوڈاٹ پی کے)گوادر پورٹ پر ٹرانسشپمنٹ کارگو لیکر آنے والا پانچواں جہاز لنگرانداز ہوگیا ہے۔ ہانگ کانگ سےآنےوالا بارہ اعشاریہ آٹھ میٹر ڈرافٹ والا بڑا بحری جہاز گوادر پورٹ پر لنگر اندازہوا۔ شپنگ ذرائع کے مطابق تین ماہ کے دوران آٹھ جہاز گوادر پورٹ پر آچکے۔وفاقی وزیر بحری امور کے مطابق گوادر پورٹ اب علاقائی ٹرانسشپمنٹ حب کے طور پر ابھر رہا ہے۔ ایم وی بی جیا شان نامی جہاز گوادر پورٹ آیا۔ گوادر پورٹ قدرتی طور پر ڈیپ سی پورٹ ہے جس پر دنیا کا بڑے سے بڑا جہاز آسکتا ہے۔وزیر بحری امور کا کہنا ہے کہ مسلسل بڑے جہازوں کی آمد گوادر کی ترقی کا ثبوت ہے۔ گوادر پورٹ کی ڈیپ ڈرافٹ صلاحیت ایک بار پھر ثابت ہوگئی۔



