مٹھی:کیبن میں شراب فروخت کرنے والا ملزم گرفتار

مٹھی:کیبن میں شراب فروخت کرنے والا ملزم گرفتار

تھرپارکر(رپورٹ: میندھرو کاجھروی/جانو ڈاٹ پی کے) مٹھی کی بھیل مارکیٹ، پرانے ٹیکسی اسٹینڈ کے علاقے میں کارروائی کرتے ہوئے مٹھی پولیس نے گلاب بھیل کو گرفتار کر لیا، جو مبینہ طور پر کیبن چلانے کے ساتھ کیبن کے اندر شراب فروخت کرتا تھا۔پولیس کے مطابق ملزم کے قبضے سے دو وسکی کی پینٹیں برآمد کی گئیں، جس کے بعد اسے گرفتار کرکے مزید قانونی کارروائی کے لیے تھانہ مٹھی منتقل کر دیا گیا ہے۔

مزید خبریں

Back to top button