امریکی ٹینس اسٹار ایما ناوارو نے اسٹراسبرگ ٹائٹل اپنے نام کر لیا

فرانس  (ویب ڈیسک)فرانس کے شہر اسٹراسبرگ میں کھیلے گئے ٹینس ٹورنامنٹ کے فائنل میں امریکی اسٹار ایما ناوارو نے شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے ٹائٹل جیت لیا۔

فائنل میں انہوں نے کینیڈا کی ٹاپ سیڈ وکٹوریہ مبوکو کو سخت مقابلے کے بعد شکست دی۔ اس فتح کے ساتھ ناوارو نے اپنے کیریئر کا تیسرا اور رواں سال کا دوسرا ٹائٹل جیت لیا۔

کلے کورٹ پر یہ ان کی پہلی بڑی کامیابی بھی قرار دی جا رہی ہے، جسے ان کے کیریئر میں ایک اہم سنگِ میل سمجھا جا رہا ہے۔

مزید خبریں

Back to top button