لنکا پریمیئر لیگ، 650 کھلاڑیوں کی رجسٹریشن، 102 پاکستانی شامل

کولمبو (جانوڈاٹ پی کے\ ویب ڈیسک)کولمبو میں ہونے والی لنکا پریمیئر لیگ (ایل پی ایل) 2026 کے لیے غیر ملکی کھلاڑیوں کی رجسٹریشن مکمل ہو گئی ہے، جس میں مجموعی طور پر 21 ممالک کے 650 کھلاڑیوں نے حصہ لیا ہے۔
کرکٹ سری لنکا کے مطابق ان میں سے 310 کھلاڑیوں کو ڈرافٹ کے لیے شارٹ لسٹ کیا جائے گا، جبکہ پاکستان کے 102 کھلاڑی بھی ایونٹ میں جگہ بنانے کے لیے رجسٹریشن کروا چکے ہیں۔
رپورٹس کے مطابق رجسٹریشن کرنے والوں میں آئی سی سی فل ممبرز کے ساتھ ساتھ ایسوسی ایٹ ممالک کے کھلاڑی بھی شامل ہیں، جس سے ایونٹ کی عالمی سطح پر اہمیت مزید بڑھ گئی ہے۔
ایل پی ایل 2026 کا ڈرافٹ یکم جون کو ہوگا، جبکہ ٹورنامنٹ کا پہلا میچ 17 جولائی اور فائنل 8 اگست کو کھیلا جائے گا۔



