پاکستانی فائٹر شاہ زیب خان نے ایشین مکسڈ مارشل آرٹس چیمپئن شپ کے فائنل کیلیے کوالیفائی کر لیا

تاشقند(جانوڈاٹ پی کے\مانیٹرنگ ڈیسک) تاشقند میں جاری ایشین مکسڈ مارشل آرٹس چیمپئن شپ میں پاکستانی فائٹر شاہ زیب خان نے شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا ہے۔

رپورٹس کے مطابق شاہ زیب خان نے فلپائن، چین اور قازقستان کے مضبوط حریفوں کے خلاف مسلسل فتوحات حاصل کیں اور فائنل میں جگہ بنائی۔ یہ ایونٹ سعودی عرب میں ہونے والے ایشین انڈور اینڈ مارشل آرٹس گیمز 2026 کے لیے کوالیفائنگ مرحلہ بھی ہے۔

شاہ زیب خان اس سے قبل ایشین چیمپئن شپ اور ایم ایم اے ورلڈ چیمپئن شپ میں کانسی کے تمغے جیت چکے ہیں، جبکہ پاکستان مکسڈ مارشل آرٹس فیڈریشن کے صدر ذوالفقار علی نے امید ظاہر کی ہے کہ وہ فائنل میں بھی کامیابی حاصل کر کے پاکستان کیلئے گولڈ میڈل جیتیں گے۔

مزید خبریں

Back to top button