ایران نے اسرائیل کیلئے جاسوسی کرنیوالی 2 خواتین کو 53 سال قید کی سزا سنا دی

تہران(جانوڈاٹ پی کے)ایران نے اسرائیل کے لیے جاسوسی کے الزام میں 2 خواتین کو مجموعی طور پر 53 سال قید کی سزا سنا دی۔
ایرانی میڈیا کے مطابق صوبہ سمنان سے تعلق رکھنے والی 2 خواتین پر الزام تھا کہ وہ اسرائیلی نیٹ ورکس کے ساتھ رابطے میں تھیں اور دشمن کو ایسی ویڈیوز اور معلومات فراہم کر رہی تھیں جو ایرانی قوم کے لیے نقصان دہ تھیں۔
ایک خاتون کو 26 سال جبکہ دوسری کو 27 سال قید کی سزا دی گئی ہے۔



