این سی سی آئی اے طلبی پر محمد رضوان کی پیشی،صحافیوں کے سوالات پرمسکراکرروانہ

لاہور (جانو ڈاٹ پی کے) قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی محمد رضوان نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن اتھارٹی (این سی سی آئی اے) میں پیش ہوگئے، جہاں ضبط شدہ ڈیوائس کے فارنزک معائنے اور تجزیے سے متعلق ان سے پوچھ گچھ کی گئی۔
محمد رضوان کو ضابطہ فوجداری کی دفعہ 160 کے تحت نوٹس جاری کیا گیا تھا، جس میں انہیں ضبط شدہ ڈیوائس کے فارنزک معائنے اور تحقیقات میں تعاون کے لیے طلب کیا گیا تھا۔
این سی سی آئی اے میں پیشی کے موقع پر محمد رضوان نے صحافیوں کے سوالات کا جواب دینے سے گریز کیا اور مسکراتے ہوئے روانہ ہوگئے۔ذرائع کے مطابق این سی سی آئی اے کی چار رکنی تحقیقاتی ٹیم محمد رضوان سے مختلف سوالات کرے گی۔ ٹیم میں ایک ڈپٹی ڈائریکٹر اور تین انسپکٹرز شامل ہیں۔این سی سی آئی اے کی جانب سے محمد رضوان کی پیشی ایسے وقت میں ہوئی ہے جب ادارہ قومی کرکٹر سے متعلق ضبط شدہ ڈیوائس کے فارنزک تجزیے کے معاملے کی تحقیقات کررہا ہے۔



