کرک میں گیس کنکشن کے دوران قیامت خیز دھماکا،4افراد جاں بحق

 کرک (جانو ڈاٹ پی کے) خیبرپختونخوا کے ضلع کرک کے علاقے سپینہ کے قریب گیس کنکشن کے کام کے دوران گھر میں زور دار دھماکا ہوگیا، جس کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق جبکہ 5 زخمی ہوگئے۔

ریسکیو حکام کے مطابق گیس کے دھماکے سے گھر کا ایک حصہ منہدم ہوگیا، جبکہ حادثے میں زخمی ہونے والے افراد کو فوری طور پر مقامی ہسپتال منتقل کیا گیا۔حکام کے مطابق جاں بحق افراد میں 2 خواتین اور 2 بچے شامل ہیں۔ ایک خاتون اور ایک بچی موقع پر ہی دم توڑ گئے، جبکہ دیگر متاثرین کو تشویشناک حالت میں پشاور منتقل کردیا گیا ہے۔ریسکیو حکام کے مطابق حادثہ رات کے آخری پہر سپینہ کے قریب الوڑگی بانڈہ میں پیش آیا۔ دھماکے کے بعد امدادی کارروائیاں کی گئیں جبکہ واقعے کی مزید وجوہات کا تعین کیا جارہا ہے۔

مزید خبریں

Back to top button