مذاکرات کے پہلے روز کے بعد اپوزیشن کی اہم بیٹھک، اچکزئی سے ملاقات

اسلام آباد (جانو ڈاٹ پی کے) حکومتی کمیٹی سے مذاکرات کے پہلے روز کے بعد اپوزیشن قیادت کی اہم بیٹھک ہوئی، جہاں اپوزیشن مذاکراتی وفد نے قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف محمود خان اچکزئی سے ملاقات کی۔
ملاقات محمود خان اچکزئی کی رہائش گاہ پر ہوئی، جس میں حکومتی کمیٹی سے ہونے والے پہلے روز کے مذاکرات کی پیش رفت اور مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ملاقات کے دوران مذاکرات کے حوالے سے آئندہ کے لائحہ عمل پر بھی تفصیلی مشاورت کی گئی۔ حکومت اور اپوزیشن کے درمیان مذاکرات کا سلسلہ 2 اکتوبر کو شروع ہوا، جس میں موجودہ سیاسی صورتحال سمیت دیگر معاملات پر بات چیت کی جا رہی ہے۔محمود خان اچکزئی نے حکومتی وفد سے مذاکرات کے لیے اسپیکر قومی اسمبلی کے چیمبر میں ہونے والی ملاقات میں شرکت نہیں کی، جس کے بعد اپوزیشن کی جانب سے متبادل مذاکراتی وفد تشکیل دیا گیا۔



