پی ٹی آئی کو لانگ مارچ غیر مشروط طور پر ختم کرنا ہوگا،شیری رحمان

اسلام آباد (جانو ڈاٹ پی کے) پاکستان پیپلزپارٹی کی رہنما سینیٹر شیری رحمان نے کہا ہے کہ حکومت اور پی ٹی آئی کے درمیان مذاکرات میں کل جو حتمی بات طے ہوگی، اسے میڈیا کے ذریعے عوام کے سامنے رکھا جائے گا۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیری رحمان نے کہا کہ کوشش ہوگی کہ مذاکرات کل اپنے اختتام تک پہنچ جائیں۔ ان کے مطابق یہ طویل مذاکرات نہیں ہیں اور پیپلزپارٹی کا مؤقف ہے کہ پی ٹی آئی کو لانگ مارچ غیر مشروط طور پر ختم کرنا ہوگا۔سینیٹر شیری رحمان نے بتایا کہ پی ٹی آئی نے جواب دینے کے لیے وقت مانگا ہے، جبکہ پیپلزپارٹی لانگ مارچ کے معاملے پر اپنا مؤقف پہلے ہی واضح کر چکی ہے۔
انہوں نے کہا کہ فوج اور پولیس کے جوانوں سمیت عوام بھی دہشتگردی کے واقعات میں جانیں گنوا رہے ہیں، اس لیے دہشتگردی کا معاملہ پیپلزپارٹی کے لیے ریڈ لائن ہے۔شیری رحمان کے مطابق مذاکرات میں ایک دوسرے کو وقت دینے پر اتفاق کیا گیا ہے اور فریقین کو بداعتمادی کا اظہار نہیں کرنا چاہیے۔ حکومت اور پی ٹی آئی کے درمیان مذاکرات کا اگلا دور آج پارلیمنٹ ہاؤس میں جاری ہے۔



