پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان ٹیسٹ میچ کی تاریخ طے؟

لاہور(جانوڈاٹ پی کے)پاکستان اورانگلینڈ کے درمیان2027میں ایک خصوصی ٹیسٹ میچ کھیلے جانے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔برطانوی اخبار دی ٹیلی گراف کی رپورٹ کے مطابق یہ میچ ایشیز سیریز سے قبل مئی 2027 میں اولڈ ٹریفورڈ میں شیڈول کیا گیا ہے جبکہ اسی دوران انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) بھی جاری ہوگی۔رپورٹ کے مطابق انگلینڈ کی ایشیز مہم کا آغاز بعد ازاں ٹرینٹ برج میں ہوگا، جہاں 2015 کے بعد پہلی مرتبہ ایشیز ٹیسٹ میچ منعقد کیے جانے کا امکان ہے۔2015 کا وہ تاریخی میچ اسٹورٹ براڈ کی شاندار بولنگ کے باعث یادگار سمجھا جاتا ہے۔دوسری جانب پاکستان پہلے ہی رواں سال اگست میں انگلینڈ کے خلاف تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز کھیلنے والا ہے۔سیریز کا پہلا میچ ہیڈنگلے میں 19 اگست کو، دوسرا لارڈز میں 27 اگست کو جبکہ آخری ٹیسٹ ایجبسٹن میں 9 ستمبر کو کھیلا جائے گا۔رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ 2028 اولمپکس کے باعث انگلینڈ کے کئی اہم کھلاڑی ٹیسٹ کرکٹ سے غیر حاضر ہو سکتے ہیں۔



