پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان اگلے سال واحد ٹیسٹ میچ کی تیاری، برطانوی میڈیا


لاہور(جانوڈاٹ پی کے\ویب ڈیسک) برطانوی میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان کرکٹ ٹیم اگلے سال مئی میں انگلینڈ کے خلاف ایک واحد ٹیسٹ میچ کھیلے گی، جسے ایشز سیریز سے قبل میزبان ٹیم کی تیاریوں کا حصہ قرار دیا جا رہا ہے۔
رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ یہ مجوزہ ٹیسٹ ایسے وقت میں شیڈول کیا جا رہا ہے جب انڈین پریمیئر لیگ (IPL) بھی جاری ہوگی، جس کے باعث انگلینڈ کے کئی کھلاڑی پہلے ہی ٹیسٹ کرکٹ سے وقفہ لے چکے ہیں۔
برطانوی میڈیا کے مطابق پاکستان نے 2027 میں وائٹ بال سیریز کے لیے انگلینڈ کا دورہ بھی کرنا ہے، جبکہ موجودہ شیڈول میں انگلینڈ کے پاس ایشز سے قبل ایک ٹیسٹ کی خالی جگہ موجود تھی۔
رپورٹس میں مزید کہا گیا ہے کہ انگلینڈ کی بین الاقوامی شیڈولنگ اولمپکس کے ساتھ بھی ٹکرا رہی ہے، جس کے باعث کچھ سیریز متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔
ان خدشات کے مطابق سمر 2028 میں انگلینڈ اور ویسٹ انڈیز کے درمیان ٹیسٹ سیریز بھی شیڈول ہے، تاہم اولمپکس کی وجہ سے اہم کھلاڑیوں کی دستیابی متاثر ہو سکتی ہے۔