اسپتال کے باہر پاپارازیز پر سلمان خان برہم،سوشل میڈیا پر بھی غصے کا اظہار

ممبئی(جانوڈاٹ پی کے)بالی وڈ اداکار سلمان خان پاپارازیز (فوٹوگرافرز) پر شدید غصہ ہوگئے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق گزشتہ روز سلمان خان کو ممبئی کے ایک اسپتال سے باہر آتے دیکھاگیا، اس دوران اداکار کے گرد سخت سکیورٹی موجود تھی۔
تاہم موقع پر پاپارازیز( فوٹوگرافرز) بھی موجود تھے جو سلمان خان کو زور سے آوازیں لگا کر تصاویر لینے کی کوشش کر رہے تھے۔
اس حوالے سے سوشل میڈیا پر ویڈیو بھی وائرل ہو رہی ہے جس میں فوٹوگرافرز کی جانب سے سلمان خان کو تصاویر کیلئے بلاتے دیکھا جاسکتا ہے، جبکہ ویڈیو میں یہ بھی دیکھا گیا کہ اسپتال کے باپر فوٹوگرافرز اداکار کو ایک آنکھ نہ بھائے اور غصے کا اظہار کرتے ہوئے کچھ اشارے بھی کیے۔
صرف اتنا ہی نہیں بلکہ سلمان خان نے فوٹوگرافرز پر غصے کا اظہار سوشل میڈیا اکاؤنٹ انسٹاگرام پر اپنی تصاویر شیئر کرتے ہوئے مختلف پوسٹوں کے ذریعے بھی کیا۔
ایک پوسٹ میں اداکار نے لکھا کہ میں اگر اسپتال میں کسی پریس کو اپنے درد سے لطف اندوز ہوتے دیکھتا ہوں، وہ پریس جس کے لیے میں کھڑا ہوں، اس کے ساتھ بات چیت کی، اس کی دیکھ بھال کی اور اس بات کو یقینی بنایا کہ ان کی روزی روٹی لگی رہے، لیکن اگر وہ میرے نقصان سے پیسہ کمانا چاہتے ہیں تو، چپ رہو، لطف نہ اٹھاؤ، تصویر اہم ہے یا زندگی؟
انہوں نے اپنی تیسری پوسٹ میں لکھا کہ ‘جب کوئی تمھارا اسپتال میں ہوگا تو کیا میں ایسا ردعمل دوں گا؟’
سلمان خان نے اپنی آخری پوسٹ میں لکھا کہ ’60 سال کا ہو گیا ہوں لیکن لڑنا نہیں بھولا، یہ یاد رکھ لینا، جیل میں ڈالو گے ہا ہا ۔’



