ماتلی میں پولیس مقابلہ، مبینہ ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار

ماتلی (رپورٹ:ایم آر گدی/جانوڈاٹ پی کے) ایس ایچ او تھانہ ماتلی انسپکٹر محمود احمد خان نے پولیس اسٹاف کے ہمراہ ٹنڈو غلام علی روڈ پر کارروائی کرتے ہوئے مبینہ ڈاکوؤں کے ایک گروہ سے مقابلے کے بعد ایک ملزم کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا جبکہ اس کا ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔ پولیس کے مطابق فائرنگ کے تبادلے کے دوران گرفتار ملزم کی شناخت ایاز علی مستوئی سکنہ دادو کے نام سے ہوئی ہے جس کے قبضے سے غیر قانونی اسلحہ برآمد کیا گیا جبکہ ماتلی کے شہری عابد کمبوہ کی چوری شدہ موٹر سائیکل بھی تحویل میں لے لی گئی ہے۔ زخمی ملزم کو فوری طور پر تعلقہ اسپتال ماتلی منتقل کر دیا گیا جبکہ فرار ملزم ایاز چانڈیو کی تلاش جاری ہے۔ ترجمان ڈسٹرکٹ پولیس بدین کے مطابق گرفتار ملزم ایاز علی مستوئی سابقہ کرمنل ریکارڈ کا حامل ہے اور اس کے خلاف مختلف تھانوں میں متعدد مقدمات درج ہیں جن میں ایف آئی آر نمبر 248/21 زیر دفعہ 381-A تعزیرات پاکستان تھانہ اے سیکشن دادو، ایف آئی آر نمبر 7/22 زیر دفعہ 381-A تھانہ اے سیکشن دادو، ایف آئی آر نمبر 292/22 زیر دفعہ 411 پی پی سی تھانہ کوٹری، ایف آئی آر نمبر 737/23 زیر دفعہ 356/34 پی پی سی تھانہ شاہ لطیف کراچی، ایف آئی آر نمبر 255/25 زیر دفعہ 23(i)a سندھ آرمز ایکٹ تھانہ سکھن کراچی، ایف آئی آر نمبر 1785/25 زیر دفعات 353، 324، 186، 34 پی پی سی تھانہ شاہ لطیف کراچی، ایف آئی آر نمبر 192/25 زیر دفعہ 23(i)a سندھ آرمز ایکٹ تھانہ شاہ لطیف، ایف آئی آر نمبر 1786/25 زیر دفعہ 23(i)a سندھ آرمز ایکٹ تھانہ شاہ لطیف کراچی اور ایف آئی آر نمبر 183/25 زیر دفعہ 381-A پی پی سی تھانہ گھارو شامل ہیں۔ پولیس کے مطابق گرفتار ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے جبکہ فرار ساتھی کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔



