آئی ایم ایف کا دباؤکام کرگیا،860ارب کے نئے ٹیکس،پٹرولیم مصنوعات پرسبسڈی ختم

اسلام آباد(جانوڈاٹ پی کے)آئندہ مالی سال 2026-27 کے وفاقی بجٹ کا مجموعی حجم 17 ہزار ارب روپے سے زیادہ رکھے جانے کا امکان ہے۔آئی ایم ایف کو آئندہ مالی سال کے وفاقی بجٹ میں 860 ارب روپے کے اضافی ٹیکس اقدامات اٹھانے کی یقین دہانی کروا دی گئی ہے جبکہ آئی ایم ایف کے دباؤ پر پیٹرول اورڈیزل پر سبسڈی بھی بند کرنے کا اصولی فیصلہ کرلیا گیا۔

ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف کی جانب سے تجویز دی گئی ہے کہ جی ایس ٹی کی مد میں اضافی 2 ہزار ارب روپے اکٹھے کیے جائیں۔اگلے مالی سال کے پہلے 6 ماہ میں 7 ہزار ارب، جون 2027 تک 15 ہزار 267 ارب روپے ٹیکس وصولی کا ہدف متوقع ہے۔ذرائع نے بتایا کہ اگلے بجٹ میں عوام پر 430 ارب کا اضافی بوجھ ڈ النے کا امکان ہے۔ 215ارب روپے اضافی ٹیکس اور باقی215 ارب آڈٹ اور سخت نگرانی سے حاصل کیے جائیں گے۔ چاروں صوبے بھی430ارب کے نئے ٹیکس لگائیں گے۔ذرائع کا مزید کہنا ہے پیٹرولیم لیوی کی مد میں1727ارب وصول کیے جائیں گے جو موجودہ مالی سال سے260ارب روپے زیادہ ہیں۔ کسی شعبے کو ریلیف دینے کے لیے دیگر سیکٹرز پر بوجھ ڈالا جائے گا۔

مزید خبریں

Back to top button