قمبرشہدادکوٹ میں غیرت کے نام پر زخمی ہونے والا نوجوان غیرت کے نام پر ہی بہن سمیت دو افراد کا قاتل نکلا

لاڑکانہ(رپورٹ:احسان جونیجو/نمائندہ جانو ڈاٹ پی کے)قمبرشہدادکوٹ میں غیرت کے نام پر زخمی ہونے والا نوجوان غیرت کے نام پر ہی بہن سمیت دو افراد کا قاتل نکلا، پولیس نے ملزم کو دوران علاج گرفتار کرلیا. تھانہ سجاول جونیجو پولیس کے مطابق نادر بروہی نامی گرفتار ملزم پانچ روز قبل غیرت کے نام پر ملزمان کے ہاتھوں زخمی ہوا تھا اور وہ چانڈکا اسپتال میں زیر علاج رہا تاہم پولیس کو زخمی کی شناخت مفرور ملزم کے طور پر ہوگئی، پولیس کے مطابق زخمی ملزم نادر بروہی نے ڈیڑھ سال قبل غیرت کے نام پر دو افراد کا قتل کیا تھا جس میں اس کی بہن صائمہ بروہی بھی شامل تھی. قتل کے اس مقدمے میں پولیس نے دوران علاج چانڈکا اسپتال لاڑکانہ سے حراست میں لے کر جیل منتقل کر دیا گیا ہے. واضح رہے کہ ملزم نادر بروہی کو زخمی کرنے والے ملزمان کو پولیس نے تاحال گرفتار نہیں کیا.

مزید خبریں

Back to top button