بلوچستان میں بڑا آپریشن،نیوی اور کوسٹ گارڈز نے اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی

گوادر (جانو ڈاٹ پی کے)بلوچستان کے علاقے پشوکان میں پاکستان نیوی اور پاکستان کوسٹ گارڈز نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے ممنوعہ اشیاء کی اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی۔آئی ایس پی آر کے مطابق کارروائی جوائنٹ میری ٹائم انفارمیشن کوآرڈینیشن سینٹر کے اشتراک سے کی گئی، جس کے دوران بھاری مقدار میں شراب اور غیرقانونی ادویات برآمد کرلی گئیں۔آئی ایس پی آر کے مطابق ضبط کی گئی ممنوعہ اشیاء مزید قانونی کارروائی کے لیے پاکستان کوسٹ گارڈز کے حوالے کردی گئی ہیں۔کامیاب کارروائی پر وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان نیوی اور کوسٹ گارڈز کے اہلکاروں کو سراہتے ہوئے کہا کہ اسمگلنگ کے ناسور کے خاتمے کے لیے متعلقہ اداروں کے درمیان مؤثر رابطہ اور باہمی تعاون انتہائی اہم ہے۔حکام کے مطابق مشترکہ آپریشن مختلف اداروں کے درمیان مؤثر تعاون اور بلوچستان کی سمندری حدود کو غیرقانونی سرگرمیوں کے لیے استعمال ہونے سے روکنے کے عزم کی عکاسی کرتا ہے۔

مزید خبریں

Back to top button