گولان کے بدلے نیو جرسی اسرائیل کو دے دیں، احمد الشرع کا ٹرمپ سے دلچسپ مکالمہ

نیویارک (جانو ڈاٹ پی کے)گولان کی پہاڑیوں پر اسرائیلی خودمختاری کی بات ہوئی تو احمد الشرع نے ٹرمپ کو حیران کن جواب دے دیا، ’’نیو جرسی اسرائیل کو کیوں نہیں دے دیتے؟‘‘

شام کے صدر احمد الشرع نے انکشاف کیا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے وائٹ ہاؤس میں ملاقات کے دوران گولان کی پہاڑیوں پر اسرائیلی خودمختاری کے معاملے پر انہوں نے امریکی صدر سے دلچسپ انداز میں سوال کیا تھا کہ اگر گولان اسرائیل کو دیا جاسکتا ہے تو نیو جرسی اسرائیل کو کیوں نہیں دے دیتے؟

نیویارک میں اٹلانٹک کونسل کے ایک پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے احمد الشرع نے بتایا کہ ملاقات کے دوران جب گولان کی پہاڑیوں پر اسرائیلی خودمختاری کی بات ہوئی تو انہوں نے ٹرمپ سے کہا کہ آپ گولان کے مالک نہیں کہ اسے اسرائیل کو دے سکیں۔

احمد الشرع کے مطابق انہوں نے مذاقاً مزید کہا کہ اگر ایسا ہی ہے تو نیو جرسی اسرائیل کو دے دیں۔ انہوں نے مزاحیہ انداز میں یہ بھی کہا کہ نیو جرسی میں ڈیموکریٹس کی تعداد زیادہ ہے اور وہ ٹرمپ کو ووٹ نہیں دیتے، اس لیے اسے اسرائیل کو دینا اچھا ہوگا۔شامی صدر نے واضح کیا کہ یہ گفتگو مذاق کے طور پر کی گئی تھی، تاہم ان کا سنجیدہ مؤقف یہ تھا کہ گولان کی پہاڑیاں کسی امریکی صدر کی ذاتی ملکیت نہیں کہ وہ اسے کسی دوسرے ملک کے حوالے کرسکیں۔احمد الشرع نے اسی پروگرام میں یہ بھی بتایا کہ شام اور اسرائیل کے درمیان مذاکرات ایک مرحلے پر تقریباً 90 فیصد اتفاق تک پہنچ گئے تھے، تاہم بعد ازاں مذاکرات میں پیش رفت رک گئی۔

مزید خبریں

Back to top button