قانون کی حکمرانی کا دعویٰ، ایران کے خلاف کارروائی پر خاموشی! عراقچی نے یورپ کو آڑے ہاتھوں لے لیا

نیویارک (جانو ڈاٹ پی کے)ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے یورپی ممالک پر دوہرے معیار کا الزام عائد کرتے ہوئے امریکا اور اسرائیل کی جانب سے ایران کے خلاف اقدامات پر یورپی ردعمل کو تنقید کا نشانہ بنا دیا۔اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس کے موقع پر ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے نیدرلینڈز کے وزیر خارجہ ٹام ڈی بروئن سے ملاقات کی، جس میں خطے کی موجودہ صورتحال، ایران اور یورپ کے تعلقات اور حالیہ پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ایرانی میڈیا کے مطابق ملاقات میں عباس عراقچی نے کہا کہ یورپی ممالک ایک جانب قانون کی حکمرانی اور انسانی حقوق کی حمایت کا دعویٰ کرتے ہیں، لیکن دوسری جانب ایران کے خلاف امریکی اور اسرائیلی فوجی کارروائیوں پر خاموشی اختیار کرتے ہیں یا نرم رویہ اپناتے ہیں۔ایرانی وزیر خارجہ نے یورپی ممالک کے اس طرزِعمل کو دوہرے معیار سے تعبیر کرتے ہوئے امریکی اور اسرائیلی اقدامات کے حوالے سے یورپ کے ردعمل پر سوالات اٹھائے۔دوسری جانب نیدرلینڈز کے وزیر خارجہ ٹام ڈی بروئن نے ملاقات میں سفارت کاری کی اہمیت پر زور دیا اور خطے میں جاری پیش رفت کے حوالے سے اپنے ملک کے مؤقف سے ایرانی ہم منصب کو آگاہ کیا۔دونوں وزرائے خارجہ نے ایران اور یورپی ممالک کے باہمی تعلقات سمیت خطے کی موجودہ صورتحال پر بھی تفصیلی گفتگو کی۔

مزید خبریں

Back to top button