سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کمی، دو روز میں فی تولہ سونا 16 ہزار روپے سے زائد سستا

کراچی (جانوڈاٹ پی کے) عالمی و مقامی سطح پر سونے چاندی کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی۔
آل صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 24 قیراط فی تولہ سونا 600 روپے کم ہوکر 4 لاکھ 76 ہزار 262 روپے کا ہوگیا، جبکہ 10 گرام سونا 515 روپے کم ہوکر 4 لاکھ 8 ہزار 317 روپے کا ہوگیا ہے۔
چاندی کی قیمت میں بھی کمی دیکھی گئی، اسی طرح 24 قیراط فی تولہ چاندی 159 روپے سستی ہوکر 8 ہزار 73 روپے پر آگئی ہے۔
دوسری جانب انٹرنیشنل مارکیٹ میں فی اونس سونا 6 ڈالر گھٹ کر 4 ہزار 539 ڈالر پر آگیا۔
صرافہ ڈیلرز کے مطابق مقامی مارکیٹ میں فی تولہ سونا دو روز میں 16 ہزار 1 سو روپے سستا ہوگیا ہے۔



