حکومت کا آئندہ بجٹ کے معاملے پر نواز شریف کو بھی اعتماد میں لینے کا فیصلہ

اسلام آباد(جانوڈاٹ پی کے)حکومت نے صدر آصف علی زرداری کے بعد آئندہ مالی سال کے بجٹ کے حوالے سے مسلم لیگ ن کے قائد نوازشریف کو بھی اعتماد میں لینے کا فیصلہ کیا ہے۔

نجی ٹی وی کو ملنے والی اطلاع کے مطابق وزیراعظم شہبازشریف، وفاقی وزیر خزانہ اور اقتصادی ٹیم کے ہمراہ جمعرات کو جاتی امرا میں میاں نوازشریف سے ملاقات کریں گے۔

 وزیراعظم اور ان کی ٹیم نوازشریف کو آئندہ وفاقی بجٹ کے حوالے سے بریفنگ دے گی جبکہ مسلم لیگ ن کے قائد سے رہنمائی بھی لے گی۔

شہبازشریف سابق وزیراعظم کو ملک کی سیاسی،سکیورٹی صورتحال  پر بھی بریف کریں گے۔

مزید خبریں

Back to top button