مہوش حیات نے آئٹم سانگ “بلی” میں پرفارم کرنے کی وجہ بتا دی

کراچی(جانوڈاٹ پی کے)اداکارہ مہوش حیات نے آئٹم سانگ ’بلی‘ میں پرفارم کرنے کی وجہ اور اپنے تجربات سے متعلق تفصیل بیان کرتے ہوئے کہا کہ اس پرفارمنس کے دوران وہ کافی تھک گئیں اور معمولی زخمی بھی ہوئیں تاہم جب وہ شوٹنگ لوکیشن پر پہنچیں تو سیٹ اپ اور ماحول دیکھ کر حیران رہ گئیں۔
ان کا کہنا تھا کہ اس پروجیکٹ کا حصہ بننا ان کے لیے ایک اہم اور بہترین فیصلہ ثابت ہوا، اس وقت وہ ڈرامہ کر رہی تھیں اور ان کا ایک مضبوط فلمی امیج بن چکا تھا۔ اسی دوران ہدایت کار نبیل نے انہیں اس آئٹم سانگ کے لیے رابطہ کیا جو بعد میں فلم کا ایک نمایاں اور کامیاب حصہ ثابت ہوا۔
اداکارہ کا کہنا تھا کہ ’بلی‘ میں ان کی پرفارمنس کو بہت پذیرائی ملی اور یہ ان کے کیریئر کے یادگار لمحات میں سے ایک ہے۔



