محسن نقوی کی بنوں خودکش حملے کی شدید مذمت، شہید پولیس اہلکاروں کو خراجِ عقیدت


اسلام آباد(جانوڈاٹ پی کے)وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے بنوں کے علاقے فتح خیل چوکی پر ہونے والے خودکش حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے شہید پولیس اہلکاروں کو خراجِ عقیدت پیش کیا ہے۔
اپنے بیان میں محسن نقوی نے جامِ شہادت نوش کرنے والے اہلکاروں کی قربانیوں کو سلام پیش کرتے ہوئے شہداء کے خاندانوں سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا۔ انہوں نے زخمی اہلکاروں کی جلد صحتیابی کے لیے دعا بھی کی۔
وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں خیبر پختونخوا پولیس فرنٹ لائن پر کردار ادا کر رہی ہے، جبکہ اہلکاروں نے فرض کی راہ میں اپنی قیمتی جانوں کا نذرانہ پیش کر کے شہادت کا عظیم رتبہ حاصل کیا۔
محسن نقوی نے کہا کہ خیبر پختونخوا پولیس کے شہید اہلکاروں کی قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا اور دہشت گردی کے خلاف جنگ جاری رہے گی۔