کالاباغ ڈیم کی یاد تازہ،ن لیگ خوفناک دوراہے پر!

لاہور(خصوصی رپورٹ:جانو ڈاٹ پی کے)لاہور میں نئے صوبوں کی تجویز پر ہونے والے مباحثے نے ماضی میں پرویز مشرف کی طرف سے کالا باغ ڈیم پر عوامی رائے عامہ ہموار کرنے کی ناکام کوشش کی یاد تازہ کر دی۔ سینئر تجزیہ کاروں سہیل وڑائچ اور مظہر عباس نے واضح کیا کہ صوبے خالق اور وفاق مخلوق ہے؛ پارلیمنٹ اور سیاست دانوں کو بائی پاس کر کے چھیڑا گیا یہ حساس معاملہ بھی شدید عوامی ردعمل کی وجہ سے کالا باغ ڈیم کے انجام سے دوچار ہوگا۔
نئے صوبوں کے معاملے پر پیپلز پارٹی کے لیے عوامی دھارے میں واپسی کا آسان راستہ موجود ہے، جبکہ ن لیگ اپنے گرد گھیرا تنگ ہونے پر خوفناک سیاسی دو راہے پر کھڑی ہو چکی ہے




