ایران نے خلیج فارس میں غیرملکی آئل ٹینکر قبضے میں لے لیا

تہران(جانوڈاٹ پی کے)ایران نے خلیج فارس میں ’اوشین کوئی‘ نامی آئل ٹینکر قبضے میں لینے کا دعویٰ کیا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق ایرانی سرکاری میڈیا کے مطابق یہ کارروائی ایک خصوصی آپریشن کے ذریعے کی گئی۔ ایران کا مؤقف ہے کہ ٹینکر ایرانی تیل کی برآمدات میں خلل ڈالنے اور قومی مفادات کو نقصان پہنچانے کی کوشش کر رہا تھا۔رپورٹس کے مطابق ایرانی بحریہ اور پاسدارانِ انقلاب کے اہلکار ٹینکر پر سوار ہوئے اور اسے ایران کے جنوبی ساحل کی جانب منتقل کیا۔ بعض رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ یہ جہاز بارباڈوس کے جھنڈے تلے رجسٹرڈ تھا اور اس پر پہلے سے امریکی پابندیاں بھی عائد تھیں۔

مزید خبریں

Back to top button