امریکا ایران تنازع کے حل کیلئے تمام آپشنز استعمال کرے گا، جے ڈی وینس 

واشنگٹن(جانوڈاٹ پی کے)امریکی نائب صدر جے ڈی وینس نے کہا ہے کہ امریکا ایران کے ساتھ جاری تنازع کو حل کرنے کے لیے فوجی، اقتصادی اور سفارتی سمیت تمام ذرائع استعمال کرے گا۔

فوکس نیوز کو دیے گئے ایک انٹرویو میں ایران کے ساتھ مذاکرات میں درپیش مشکلات پر بات کرتے ہوئے جے ڈی وینس نے کہا کہ ایران کے ساتھ بات چیت دو بڑی وجوہات کی بنا پر پیچیدہ ہے۔

انہوں نے کہا پہلی وجہ یہ ہے کہ ایرانی مذاکرات میں انتہائی مشکل فریق ہیں جبکہ دوسری وجہ یہ ہے کہ ان کا نظام اندرونی طور پر منقسم ہے۔

جے ڈی وینس کے مطابق ایران کے اندر ایک طبقہ ایسا ہے جو جنگ کے خاتمے کا خواہاں ہے، جبکہ دوسرا گروہ ایسے سخت گیر عناصر پر مشتمل ہے جو تنازع جاری رکھنا چاہتے ہیں۔

مزید خبریں

Back to top button