آٹھ صفر کا معرکہ حق دشمن کبھی فراموش نہیں کر پائے گا، مریم نواز

لاہور(جانوڈاٹ پی کے) وزیراعلی مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ آٹھ صفر کا معرکہ حق دشمن کبھی فراموش نہیں کر پائے گا۔

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے وزیر اعظم محمد شہباز شریف، فیلڈ مارشل عاصم منیر، ائیر چیف مارشل ظہیر بابر سدھو ایڈمرل نوید اشرف کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی فتح اور بھارت کی شکست کی گواہی دنیا نے دی اور دی جاتی رہے گی، معرکہ حق نے دشمن پر پاکستان کی ہیبت کا نشان ثبت کر دیا۔

انہوں نے کہا کہ معرکہ حق نے ثابت کردیا ہم امن پسند ہیں مگر وقت آئے تو بنیان مرصوص بھی ہیں، معرکہ حق تاریخ عالم میں پاکستان کی عظمت کا باب بن چکا ہے، معرکہ حق میں دنیا نے دیکھا پوری قوم متحد اور یکسو ہوکر دشمن کے سامنے بنیان مرصوص بن گئی جبکہ پاک افواج اور پاکستانی عوام کے اتحاد نے د شمن کو سر جھکانے پر مجبور کردیا۔

مریم نواز کا کہنا تھا کہ بے باک قیادت نے معرکہ حق میں تاریخی فتح کی بنیاد رکھی، آج دنیا بھر میں ہر محب وطن پاکستانی معرکہ حق کی کامیابی پر خوشی منا رہا ہے، پنجاب میں ہر شہر ہر گاؤں ہر گلی کوچے میں معرکہ حق کی خوشیاں منائی جارہی ہیں۔

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا طلبہ، اساتذہ، تاجر، وکلا، سیاست دان، کسان سمیت پوری قوم معرکہ حق کی کامیابی کا جشن منا رہی ہے، جبکہ پاکستان کے شاہینوں نے پیشہ ورانہ حربی مہارت کے ذریعے دشمن سے اپنی برتری کا لوہا منوایا۔

مزید خبریں

Back to top button