آئی ایم ایف نے پاکستان کیلئے1.29ارب ڈالرز قرض کی منظوری دیدی

اسلام آباد(جانوڈاٹ  پی کے)عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) ایگزیکٹوبورڈ نے پاکستان کیلئے 1.29 ارب ڈالر کی منظوری دیدی ہے۔آئی ایم ایف ایگزیکٹو بورڈ پاکستان جائزہ کیلئے واشنگٹن میں اجلاس ہوا۔ایگزیکیٹیو بورڈ نے اجلاس میں پاکستان کیلیے 1.29 ارب ڈالر قرض جبکہ 1.09ارب ڈالر کی قسط کی منظوری بھی دے دی۔اجلاس میں موسمیاتی تبدیلیوں سے متعلق آر ایس ایف فنڈکی 20 کروڑ ڈالر کی پہلی قسط منظور کی گئی، پاکستان نے 37 ماہ کا موجودہ قرض پروگرام ستمبر 2024 میں حاصل کیا تھا۔ای ایف ایف پروگرام کی ایک ارب ڈالرکی پہلی قسط ستمبر 2024 میں ملی تھی ای ایف ایف قرض پروگرام کےتحت ایک ارب ڈالر کی دوسری قسط مئی 2025 میں ملی تھی ایگزیکٹوبورڈ کی منظوری کے بعد 1.29 ارب ڈالر چند گھنٹوں بعد اسٹیٹ بینک منتقل ہوجائیں گے۔

مزید خبریں

Back to top button