ٹرمپ ایران جنگ کے خطرناک جال میں پھنس گئے، امریکی ماہر نے خبردار کردیا

واشنگٹن(جانوڈاٹ پی کے)امریکا کی شکاگو یونیورسٹی کے پروفیسر اور معروف سیاسی تجزیہ کار رابرٹ پیپ نے خبردار کیا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ ایران کے ساتھ جاری جنگ کے باعث ایک خطرناک عسکری صورتحال میں پھنس چکے ہیں، جہاں ان کے لیے جنگ ختم کرنا بھی مشکل ہے اور اسے مزید وسعت دینا بھی انتہائی خطرناک ثابت ہو سکتا ہے۔ امریکہکی خبریں
عرب میڈیا کو دیے گئے ایک انٹرویو میں پروفیسر رابرٹ پیپ نے کہا کہ امریکا کی جانب سے ایران پر فضائی اور بحری حملوں سے ٹرمپ کو وقتی طور پر کچھ فوجی کامیابیاں ضرور حاصل ہوئی ہیں، تاہم جنگ میں براہِ راست مداخلت کے باوجود وہ اپنے بڑے اسٹریٹجک مقاصد حاصل کرنے میں کامیاب نہیں ہو سکے۔
رابرٹ پیپ کے مطابق ایران جنگ کے نتیجے میں کمزور ہونے کے بجائے پہلے سے زیادہ مضبوط ہو کر سامنے آیا ہے۔ موجودہ صورتحال امریکی صدر کے لیے ایک پیچیدہ عسکری اور سیاسی چیلنج بن چکی ہے۔
امریکی ماہر کے مطابق صدر ٹرمپ کے پاس اب بنیادی طور پر دو ہی راستے باقی رہ گئے ہیں۔ پہلا یہ کہ وہ ایران کے بڑھتے ہوئے علاقائی اثر و رسوخ کو تسلیم کرتے ہوئے جنگ ختم کرنے کی کوشش کریں، جبکہ دوسرا راستہ جنگ کو مزید وسیع کرنا ہے۔



