امریکی حملے کا شکار ایرانی جہاز کراچی پہنچ گیا

کراچی(جانوڈاٹ پی کے)امریکی حملے کا شکار ایرانی جہاز کراچی پہنچ گیا۔امریکی فوج کی جانب سے خلیج عمان میں نشانہ بننے والا ’توسکا‘ نامی ایرانی جہاز کراچی پہنچ گیا۔19اپریل کو جہاز کو خلیج عمان میں امریکی بحریہ کےجنگی جہاز یو ایس ایس اسپروینس نےنشانہ بنایا تھا۔یو ایس ایس اسپروینس کی جانب سے توسکا کے انجن روم کو نشانہ بنائے جانے کے بعد جہاز کے انجن نے کام چھوڑ دیا تھا بعد ازاں امریکی فوجی ہیلی کاپٹر کے ذریعے جہازپر قبضےکے لیےاترے تھے۔جہاز پر قبضے کے بعد خلیج عمان میں ایرانی کمرشل جہاز کی تلاشی بھی لی گئی تھی۔پورٹ ذرائع کے مطابق جہاز کی مرمت ممکنہ طور پر شپ یارڈ کرسکتی ہے۔امریکی کی جانب سے جہاز کے عملے کو پہلے ہی پاکستان کے حوالے کردیا گیا تھا جہاں وہ ایران روانہ ہوگئے تھے۔



