لاہور میں مون سون کی طوفانی بارش: ایئرپورٹ اور جیل روڈ پر سنچری مکمل، سڑکیں جھیل بن گئیں

لاہور(جانوڈاٹ پی کے) صوبائی دارالحکومت لاہور میں مون سون کی موسلادھار بارش کے باعث جل تھل ایک ہو گیا ہے اور شہر کے کئی علاقوں میں بارش نے ملی میٹر میں سنچری مکمل کر لی ہے۔

محکمہ موسمیات کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ایئرپورٹ کے علاقے میں سب سے زیادہ 104 ملی میٹر اور جیل روڈ پر 102 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی ہے۔ علاوہ ازیں، کاہنہ میں 75.6، ہڈیارہ ڈیفنس روڈ پر 57.6، مناواں میں 57، تاج پورہ میں 39.8، مغلپورہ میں 32.8، شادی پورہ میں 28 اور نشتر ٹاؤن میں 27.6 ملی میٹر بارش ہوئی ہے۔ شہر میں صبح 8:40 بجے شروع ہونے والے سلسلے سے اب تک اوسطاً 24.1 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی جا چکی ہے۔

موسلادھار بارش کے باعث لاہور کے کئی نشیبی اور مرکزی علاقوں میں پانی جمع ہو گیا ہے جس سے شہریوں کو شديد مشکلات کا سامنا ہے، جبکہ واسا اور دیگر متعلقہ ادارے نکاسیِ آب کے لیے سڑکوں پر متحرک ہیں۔

مزید خبریں

Back to top button