امت مسلمہ اپنی طاقت پر بھروسہ کرے، متحد ہو کر ہر چیلنج کا مقابلہ ممکن ہے، عباس عراقچی

تہران(ویب ڈیسک) ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے اسلامی دنیا پر زور دیا ہے کہ وقت آگیا ہے امت مسلمہ کسی دوسرے پر انحصار کرنے کے بجائے اپنی صلاحیتوں اور طاقت پر بھروسہ کرے۔
اپنے ایک اہم بیان میں ایرانی وزیر خارجہ نے کہا کہ ایرانی افواج نے دنیا کی طاقتور ترین عسکری قوت کا ڈٹ کر مقابلہ کیا اور اپنی شاندار طاقت و صلاحیت کا لوہا منوایا ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ دشمن کے مقابلے میں ثابت قدمی ہی کامیابی کی ضمانت ہے۔
عباس عراقچی کا مزید کہنا تھا کہ اگر تمام مسلمان متحد ہو جائیں تو دنیا کا کوئی بھی بیرونی چیلنج ان کے سامنے نہیں ٹھہر سکتا۔ انہوں نے مسلم ممالک کے درمیان حقیقی برادرانہ تعلقات اور اتحاد کو فروغ دینے کی ضرورت پر زور دیا تاکہ درپیش مسائل کا پائیدار حل ممکن بنایا جا سکے۔



