نوڈیرو کے قریب گاؤں حسن واہن میں آگ، 6 گھر جل کر خاکستر

لاڑکانہ (رپورٹ:احسان جونیجو/نمائندہ جانو ڈاٹ پی کے) نوڈیرو کے قریب گاؤں حسن واہن میں اچانک آگ بھڑک اٹھی جس کے نتیجے میں چھ گھروں کو شدید نقصان پہنچا، متاثرہ افراد میں شبیر منگیجو، مجاہد منگیجو، مختیار منگیجو، معشوق کنبھر، اللہ ڈنو کنبھر اور مہر کنبھر شامل ہیں، گھروں میں موجود اناج، بستر، چارپائیاں اور دیگر قیمتی سامان مکمل طور پر جل کر تباہ ہو گیا، اطلاع ملنے پر فائر بریگیڈ کی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور آگ پر قابو پا لیا، متاثرین کے مطابق آگ صبح سویرے ایک جھونپڑی سے لگی اور تیزی سے پھیل گئی متاثرہ افراد نے حکام سے فوری مدد کی اپیل کی ہے.

مزید خبریں

Back to top button