بھارت کی 5 ریاستوں میں انتخابات، تامل ناڈو سے اداکار وجے کی جماعت آگے!

نئی دہلی(مانیٹرنگ ڈیسک)بھارت کی 5 ریاستوں میں ہونے والے انتخابات کے غیر سرکاری نتائج سامنے آ گئے ہیں، جن کے مطابق مختلف سیاسی جماعتوں نے نمایاں کامیابیاں حاصل کی ہیں۔

تامل ناڈو میں اداکار سے سیاستدان بننے والے جوزف وجے کی جماعت نے 108 نشستیں حاصل کر لی ہیں، جبکہ 234 رکنی اسمبلی میں حکومت بنانے کے لیے 118 نشستیں درکار ہیں، اس طرح نتیجہ ابھی غیر یقینی ہے۔

آسام میں بی جے پی کی قیادت میں این ڈی اے اتحاد نے 92 نشستیں حاصل کی ہیں، تاہم 126 رکنی اسمبلی میں حکومت بنانے کے لیے 64 نشستیں درکار ہیں۔

مغربی بنگال میں بھارتیہ جنتا پارٹی کو 206 نشستوں پر برتری حاصل ہے جبکہ ترنمول کانگریس 80 نشستوں کے ساتھ پیچھے ہے۔ 294 رکنی اسمبلی میں حکومت کے لیے 148 نشستیں درکار ہوتی ہیں۔

پانڈیچیری میں بی جے پی اتحاد نے 18 نشستیں حاصل کی ہیں، جہاں 33 رکنی اسمبلی میں حکومت بنانے کے لیے 17 نشستیں درکار ہیں۔

انتخابی نتائج کے مطابق کئی ریاستوں میں سخت مقابلہ جاری ہے اور حکومت سازی کے لیے اتحادی سیاست فیصلہ کن کردار ادا کرے گی۔

مزید خبریں

Back to top button