رکنِ قومی اسمبلی سید ایاز علی شاہ شیرازی کا سوئی گیس کمپنی کے افسروں کیساتھ اہم اجلاس

ٹھٹھہ( جاوید لطیف میمن/جانوڈاٹ پی کے)رکنِ قومی اسمبلی سید ایاز علی شاہ شیرازی نے سوئی سدرن گیس کمپنی کے افسران کے ساتھ ایک اہم اجلاس مختلف علاقوں میں گیس کی فراہمی سے متعلق مسائل پر تفصیلی غور کیا گیا۔مکلی میں رکنِ قومی اسمبلی سید ایاز علی شاہ شیرازی نے سوئی سدرن گیس کمپنی کے افسران کے ساتھ ایک اہم اجلاس منعقد کیا، جس میں مختلف علاقوں میں گیس کی فراہمی سے متعلق مسائل پر تفصیلی غور کیا گیا۔اجلاس کے دوران سجاول، جاتی، چوھڑ جمالی، بٹھورو، درو اور دیگر شہروں میں گیس کے کم پریشر، لوڈشیڈنگ کے بعد گیس کی بحالی میں تاخیر، اور مختلف علاقوں میں لیکیج شدہ پائپ لائنوں کی تبدیلی جیسے اہم مسائل زیرِ بحث آئے۔ اس موقع پر متعلقہ حکام نے یقین دہانی کرائی کہ تمام مسائل کے حل کے لیے فوری اور مؤثر اقدامات کیے جائیں گے، اجلاس میں سوئی سدرن گیس کمپنی حیدرآباد کے اعلیٰ افسران بھی شریک تھے۔ ایم این اے سید ایاز علی شاہ شیرازی کی آمد پر ان کا پرتپاک استقبال کیا گیا اور روایتی طور پر انہیں اجرک اور لونگیاں پہنائی گئیں۔دوسری جانب شیرازی ہاؤس مکلی میں بھی ایم این اے سید ایاز علی شاہ شیرازی سے ٹھٹھہ، مکلی، گجو اور دیگر شہروں کے تاجروں، شہریوں، جبکہ ضلع سجاول کے مختلف علاقوں سے تعلق رکھنے والے وفود نے بڑی تعداد میں ملاقات کی، ملاقات کے دوران وفود نے اپنے اپنے علاقوں میں درپیش مسائل اور مشکلات سے آگاہ کیا، جس پر سید ایاز علی شاہ شیرازی نے فوری طور پر متعلقہ افسران سے ٹیلیفونک رابطہ کرکے ضروری ہدایات جاری کیں اور مسائل کے جلد حل کی یقین دہانی کرائی۔



