موٹر سائیکل لفٹر گینگ کا مرکزی ملزم پولیس مقابلے کے بعد زخمی حالت میں گرفتار، مسروقہ موٹر سائیکل اور اسلحہ برآمد

بدین (رپورٹ مرتضیٰ میمن/جانوڈاٹ پی کے)ایس ایچ او تھانہ بدین سب انسپکٹر علاول خاصخیلی نے بدین سیرانی روڈ پر موٹر سائیکل لفٹر گینگ کی موجودگی کی اطلاع پر ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرکہ موٹر سائیکل لفٹر گینگ کے ایک کارندے کو مقابلے کے بعد زخمی حالت میں گرفتار کرلیا ہے گرفتار ملزم کی شناخت احمد علی بلیدی سکنہ ضلع جعفر آباد حال کوٹری کے طور پر ہوئی ہے

گرفتار زخمی ملزم کے قبضے سے مسروقہ موٹر سائیکل اور غیر قانونی اسلحہ برآمد کرلیا گیا ہے

کاروائی کے دوران ساتھی ملزم فرار ہوگیا جس کی شناخت موسی عمرانی کے طور پر ہوئی ہے

برآمد شدہ موٹر سائیکل نامی گل حسن نہڑیو کی تھی جو میمن ہسپتال بدین سے چوری ہوئی تھی جس کی واضع طور پر سی سی ٹی وی فوٹیج بھی موجود ہیں ۔

ملزمان کے خلاف قانونی چارہ جوئی کی جارہی ہے اور مفرور ملزم کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جارہے ہیں

مزید خبریں

Back to top button