اوکاڑہ:سنگین جرائم میں نمایاں کمی،امن و امان میں واضح بہتری

اوکاڑہ( رپورٹ وحیدآرائیں/جانوڈاٹ پی کے )ماہ اپریل میں وارداتوں میں ملوث7 گینگز کا خاتمہ ہوا گینگز کے 22 ارکان کو گرفتار کرکے ، 01 کروڑ 09 لاکھ روپے مالیت کا مال مسروقہ برآمد کیا گیا ملزمان سے 237 پسٹل ، 11 بندوق ، 02 کاربین ،07 ریوالور اور 767 گولیاں برآمد ہوئیں منشیات برآمدگی پر 102 ملزمان کو گرفتار کیاگیا ملزمان سے 48 کلو چرس اور آئس 3590 گرام برآمد کی گئی،1662لیٹر شراب،182لیٹر لہن اور7چالو بھٹیاں برآمد ہوئیں،اشتہاری و عادی مجرمان کے خلاف بھی موثر کارروائیاں کرتے ہوئے،384 اشتہاری ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔

سنگین جرائم میں ملوث اے کیٹیگری کے 57 جبکہ بی کیٹیگری کے 327 اشتہاری مجرمان کی گرفتار عمل میں لائی گئی 66 عدالتی مفروران جبکہ 60 ٹارگیٹڈ آفینڈرز گرفتار ہوئے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ڈاکٹر اسد اعجاز ملہی نے کہا ہے کہ شہر میں ایس او ایس ناکے ، سرچ و کومبنگ آپریشنز اور کرائم پاکٹس پر موثر گشت کو یقینی بنایا گیا جرائم کے خاتمے کےلیے انٹیلیجنس آپریشنز اور کریک ڈاؤن میں مزید تیزی لائی جائے گی شہریوں کے جان و مال کے تحفظ پر کوئی سمجھوتا نہیں کیا جائے گا۔




