اوکاڑہ،ڈسٹرکٹ آفیسر انڈسٹریز،خالد جاوید بھٹی کی مارکیٹوں اور پٹرول پمپس پر پیمانوں کی چیکنگ

اوکاڑہ(رپورٹ:وحیدآرائیں/جانوڈاٹ پی کے )ڈسٹرکٹ آفیسر انڈسٹریز، پرائسز ویٹ اینڈ میئرز خالد جاوید بھٹی کی مارکیٹوں اور پٹرول پمپس پر پیمانوں کی چیکنگ، انہوں نے متعدد مقامات پر وزن کے پیمانوں اور ناپ تول کے آلات کی چیکنگ کی اور کاروائی کے دوران مختلف کمرشل مراکز، مارکیٹوں اور پیٹرول پمپس پر استعمال ہونے والے پیمانوں کا معائنہ کیا گیا۔اس موقع پر ڈسٹرکٹ افیسر انڈسٹریز خالد جاوید بھٹی نے کہا کہ ناپ تول میں کمی سنگین جرم اور اخلاقی برائی ہے، جس کی کسی طور اجازت نہیں دی جا سکتی۔ انہوں نے کہا کہ تمام دکاندار اور پٹرول پمپ مالکان ناپ تول کے مقررہ اصولوں پر سختی سے عمل کریں اور کسی بھی قسم کی دھوکہ دہی سے کام نہ لیں۔ دکاندار یا کاروباری حضرات غیر معیاری اوزان یا کم وزن تولنے والے آلات استعمال کرنے سے پرہیز کریں، انہوں نے کہا کہ ناپ تول میں کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔ انہوں نے ٹیموں کو ہدایت کی کہ وہ فیلڈ میں متحرک رہیں اور روزانہ کی بنیاد پر پیمانوں کی تصدیق کو یقینی بنائیں



