اوباش نوجوان کی مبینہ زیادتی کی کوشش، کولہی برادری کی خاتون زخمی

تھرپارکر (میندھرو کاجھروی/جانو ڈاٹ پی کے)اوباش نوجوان کی مبینہ زیادتی کی کوشش، کولہی برادری کی خاتون زخمی

اسلام کوٹ کے قریب کرشنا کالونی میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں ایک اوباش نوجوان کی مبینہ زیادتیوں کے باعث کولہی برادری سے تعلق رکھنے والی خاتون زخمی ہو گئی، جسے فوری طور پر علاج کے لیے سول اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

زخمی خاتون نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے الزام عائد کیا کہ “بھمرو” نامی شخص مبینہ طور پر نشے کی حالت میں اس کے گھر میں داخل ہوا اور اس کی عزت لوٹنے کی کوشش کی۔ خاتون کے مطابق مزاحمت کرنے پر ملزم نے اسے اور اس کے گھر والوں کو تشدد کا نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں وہ زخمی ہو گئی۔

متاثرہ خاتون کا کہنا ہے کہ مذکورہ شخص گزشتہ پانچ دنوں سے انہیں ہراساں کر رہا ہے اور مسلسل دھمکیاں دے رہا ہے، جس سے ان کی جان و مال اور عزت کو شدید خطرات لاحق ہیں۔

خاتون نے ایس ایچ او اسلام کوٹ اور ڈی ایس پی مٹھی سے مطالبہ کیا ہے کہ واقعے کا فوری نوٹس لیا جائے اور ملزم کے خلاف قانونی کارروائی کرتے ہوئے انہیں تحفظ اور انصاف فراہم کیا جائے۔

مزید خبریں

Back to top button