تھرپارکر:یومِ مزدور پرمختلف شہروں میں ریلیاں،محنت کشوں کے حقوق کیلئےآواز بلند

تھرپارکر (میندھرو کاجھروی/جانوڈاٹ پی کے)یکم مئی یومِ مزدور کے موقع پر ضلع تھرپارکر کے مختلف شہروں میں محنت کشوں سے اظہارِ یکجہتی کے لیے ریلیاں اور تقاریب کا انعقاد کیا گیا، جن میں مزدوروں، سماجی کارکنوں اور شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

مٹھی میں ضلع ہیڈکوارٹر مٹھی میں مرکزی ریلی پریس کلب سے نکالی گئی جو کشمیر چوک تک پہنچی۔ شرکاء نے بینرز اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر مزدوروں کے حقوق کے حق میں نعرے درج تھے۔ مقررین نے کہا کہ مہنگائی اور کم اجرت نے مزدور طبقے کی زندگی کو مشکل بنا دیا ہے۔

اسلام کوٹ میں اسلام کوٹ میں عوامی تحریک اور مزدور تنظیموں کی جانب سے ریلی نکالی گئی جو پریس کلب کے سامنے مارچ کیا۔ ریلی کے شرکاء نے کان کن مزدوروں کے حقوق، بہتر حفاظتی اقدامات اور مناسب تنخواہوں کا مطالبہ کیا۔

ڈیپلو میں ڈیپلو میں مزدوروں اور کسانوں نے مشترکہ ریلی نکالی۔ شرکاء نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ دیہی علاقوں میں کام کرنے والے مزدوروں کو بھی شہری مزدوروں کے برابر سہولیات فراہم کی جائیں۔

چھاچھرو میں چھاچھرو میں بھی یومِ مزدور کے حوالے سے ریلی نکالی گئی، جس میں مختلف مکاتبِ فکر کے افراد نے شرکت کی۔ مقررین نے کہا کہ مزدور ملکی معیشت کی ریڑھ کی ہڈی ہیں اور ان کے حقوق کا تحفظ ناگزیر ہے۔ کلوئی اور نگرپارکر میں بھی

کلوئی اور نگرپارکر میں بھی چھوٹی بڑی ریلیاں نکالی گئیں، جہاں مقامی افراد نے محنت کشوں کے ساتھ اظہارِ یکجہتی کرتے ہوئے ان کے مسائل کے حل پر زور دیا۔

ریلیوں کے اختتام پر مختلف مقامات پر تقاریب کا انعقاد کیا گیا، جہاں مزدوروں کے حقوق، کم از کم اجرت کے نفاذ، سوشل سیکیورٹی اور محفوظ کام کے ماحول کی اہمیت پر روشنی ڈالی گئی۔ مقررین نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ مزدوروں کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے تاکہ انہیں باعزت روزگار اور بہتر زندگی میسر آ سکے۔

مزید خبریں

Back to top button