پی سی بی نے پی ایس ایل کی فائنل کی ٹکٹوں کی فروخت کا اعلان کر دیا

لاہور(جانوڈاٹ پی کے) پاکستان سپر لیگ ایڈیشن 11 فائنل کے لیے ٹکٹوں کی فروخت کل سے شروع ہو گی۔

28 اپریل سے فزیکل ٹکٹوں کی فروخت بھی شروع ہو جائے گی۔

شائقین کرکٹ کل سے ان لائن بکنگ کروا سکتے ہیں جبکہ منگل 28 اپریل سے کوریئر کمپنی کی مخصوص برانچز سے فزیکل ٹکٹس حاصل کیے جا سکیں گے۔

پی سی بی نے شائقین کو فائنل میچ سے قبل 6:30 بجے اختتامی تقریب دیکھنے کے لیے پہنچنے کی ہدایت ہے۔

پی سی بی نے وی آئی پی انکلوژر کے ٹکٹ کی قیمت 6 ہزار روپے، پریمیئم انکلوژر کے ٹکٹس کی قیمت 4 ہزار روپے، فرسٹ کلاس انکلوژر کے ٹکٹ کی قیمت 2000 روپے رکھی گئی ہے جبکہ جنرل انکلوژر کے ٹکٹ کی قیمت 1500 رکھی گئی ہے۔

وی وی آئی پی انکلوژر کے ٹکٹ کی قیمت 8 ہزار روپے تاہم نئے بننے والے ظہیر عباس انکلوژر کے ٹکٹ کی قیمت 10 ہزار روپے رکھی گئی ہے۔

پی سی بی نے گیلری کی ٹکٹ کی قیمت 12 ہزار مقرر کی ہے۔

مزید خبریں

Back to top button