ایرانی پاسداران انقلاب نے آبنائے ہرمز پر دو بحری جہازوں کو قبضے میں لے لیا

تہران(جانوڈاٹ پی کے)ایرانی پاسداران انقلاب نے آبنائے ہرمز پر دو بحری جہازوں کو قبضے میں لے لیا۔
ایرانی میڈیا کے مطابق ایک بحری جہاز ایم ایس سی فرانسسکا اسرائیل کی ملکیت ہے جبکہ دوسرے جہاز پر پاناما کا جھنڈا لہرا رہا ہے۔ دونوں جہازوں کو سمندر سے ایرانی ساحل پر منتقل کیا جارہاہے۔
برطانوی میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی کے مطابق آبنائے ہرمز پر آج تین جہازوں پر فائرنگ ہوئی تاہم بحری جہاز اور عملے کے ارکان محفوظ رہے۔
میری ٹائم ایجنسی کے مطابق عمان کے ساحل سے 15 ناٹیکل میل دور بحری جہاز پر بھی حملہ کیا گیا ہے۔ ایرانی پاسداران انقلاب کی گن بوٹ نےجہاز کو گھیرنے کی کوشش کی، بحری جہاز پر فائرنگ کی گئی، برج کو شدید نقصان پہنچا، جہاز میں آگ نہیں لگی، عملے کے ارکان بھی محفوظ رہے۔



