سی آئی اے اور مقامی پولیس کی مشترکہ کارروائی،گٹکا کا مرکزی ڈیلرگرفتار

بدین(رپورٹ مرتضیٰ میمن/جانو/ڈاٹ/پی کے)سی آئی اے اور مقامی پولیس کی مشترکہ کارروائی، سفینہ گٹکا کا مرکزی ڈیلرگرفتارکرلیاگیا۔

سی آئی اے بدین انچارج گل حسن لغاری ایس ایچ او بدین علاؤالدین خاصخیلی کی سربراہی میں کاروائی پولیس کے مطابق گرفتار ملزم کی شناخت امجد شاہ کے نام سے ہوئی ہے جو سفینہ گٹکا کے کاروبار میں اے پلس کیٹیگری کا اہم کردار سمجھا جاتا ہے تلاشی کے دوران ملزم کے قبضے سے سفینہ گٹکا کے 5 پیکٹ اور 800 عدد تیار شدہ گٹکے برآمد ہوئے دورانِ تفتیش ملزم نے انکشاف کیا کہ وہ سفینہ گٹکا عبداللہ ملاح سے حاصل کرتا تھا اور اسے مختلف علاقوں میں سپلائی کرتا تھا پولیس نے ملزمان کے خلاف سفینہ گٹکا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی ہے جبکہ دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں

مزید خبریں

Back to top button