ٹھٹھہ:ماڈل کرمنل ٹرائل کورٹ کا بڑا حکم، ایس ایس پی سمیت پولیس افسران عدالت طلب

ٹھٹھہ(جاويد لطيف ميمن/جانوڈاٹ پی کے)ٹھٹھہ کی ایڈیشنل سیشن جج ون ماڈل کرمنل ٹرائل کورٹ کی جانب سے ایس ایس پی ٹھٹھہ ڈی ایس پی ٹھٹھہ اور ایس ایچ او مکلی کو عدالت میں پیش ہونے کے احکامات
ٹھٹھہ کی ایڈیشنل سیشن جج-I ماڈل کرمنل ٹرائل کورٹ نے ایک اہم حکم جاری کرتے ہوئے ایس ایس پی ٹھٹھہ ساجد امیر سادوزئی، ڈی ایس پی ٹھٹھہ وحید لاڑک اور ایس ایچ او مکلی سمیت دیگر متعلقہ افسران کو عدالت میں پیش ہونے کی ہدایت کی ہے۔
یاسر علی جاکھرو کی جانب سے دائر توہینِ عدالت کی درخواست پر سماعت کے دوران عدالت نے 20 اپریل 2026 کے سابقہ حکم پر عملدرآمد نہ ہونے پر سخت برہمی کا اظہار کیا۔
عدالت نے ایس ایچ او مکلی کے خلاف ایف آئی آر درج کرنے کے حکم پر عمل نہ ہونے پر پیشگی نوٹس جاری کرتے ہوئے مبینہ توہین کے مرتکب افراد کو طلب کر لیا ہے۔
عدالت نے اپنے حکم میں متعلقہ افسران کو ہدایت کی ہے کہ وہ کل ذاتی حیثیت میں پیش ہو کر تفصیلی رپورٹ اور جواب جمع کروائیں۔
عدالتی ذرائع کے مطابق اگر حکم پر عملدرآمد نہ کیا گیا تو مزید قانونی کارروائی بھی عمل میں لائی جا سکتی ہے۔



