امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا لبنان کے صدر سے رابطہ،10روزہ جنگ بندی پر اتفاق

واشنگٹن/بیروت(جانوڈاٹ پی)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے لبنان کے صدر جوزف عون سے اہم ٹیلیفونک رابطہ کیا، جس کے بعد اسرائیل اور لبنان کے درمیان10روزہ جنگ بندی پر اتفاق ہو گیا۔ امریکی میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ جنگ بندی جمعرات کی شام سے نافذ العمل ہوگی اور اس کا مقصد سرحدی کشیدگی کم کرکے مستقل امن کی راہ ہموار کرنا ہے۔

صدر ٹرمپ نے کہا کہ ان کی لبنانی صدر جوزف عون اور اسرائیلی وزیراعظم کے ساتھ “بہترین بات چیت” ہوئی، جس کے نتیجے میں دونوں فریق عارضی جنگ بندی پر آمادہ ہوئے۔ امریکی انتظامیہ نے نائب صدر جے ڈی وینس اور وزیر خارجہ مارکو روبیو کو بھی اس عمل کو آگے بڑھانے کی ذمہ داری سونپی ہے تاکہ اسے مستقل امن معاہدے میں بدلا جا سکے۔

تجزیہ کاروں کے مطابق یہ پیش رفت مشرقِ وسطیٰ میں جاری کشیدگی کم کرنے کی جانب ایک بڑا سفارتی بریک تھرو ہے، خاص طور پر ایسے وقت میں جب لبنان کی صورتحال خطے کے وسیع تر امن مذاکرات سے جڑی ہوئی ہے۔

Image

مزید خبریں

Back to top button