پاکستان نے بہت زبردست کرادار ادا کیا،اگرایران کے ساتھ ڈیل ہوگئی تو اسلام آباد خود جاؤں گا،ٹرمپ

واشنگٹن(جانوڈاٹ پی کے)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ میڈیا سے گفتگو میں اسرائیل اور لبنان کے درمیان 10 روزہ جنگ بندی کا اعلان کرتے ہوئے ایران کے ساتھ امن معاہدے پر بھی بات کی۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ایران کے ساتھ ملاقات ویک وینڈ پر ہوسکتی ہے۔ اگر ڈیل نہیں ہوئی تو جنگ دوبارہ جنگ شروع ہوجائے گی۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مزید کہا کہ اب جنگ بندی میں مزید توسیع کی ضرورت نہیں ہے۔ ایران پہلے جن باتوں پر آمادہ نہیں تھا، اب آمادہ ہے۔

ٹرمپ کے بقول ایران نے اتفاق کیا ہے کہ وہ جوہری ہتھیار نہ بنائے گا اور نہ ہی اپنے پاس رکھے گا بلکہ اپنا  اپنا جوہری ڈسٹ بھی ہمارے حوالے کرے گا۔

صدر ٹرمپ نے کہا کہ اب نہ تو ایران کے لیڈرز رہے ہیں اور نہ ہی ان کے پاس فضائیہ، بحریہ اور فوج باقی نہیں رہی ہے۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران کے ساتھ اچھے مذاکرات کررہے ہیں۔ پاکستان بہت اچھا کام کررہا ہے۔ اگر ایران سے ڈیل ہوگئی تو پاکستان جا سکتا ہوں۔

انھوں نے پاکستان کے سپہ سالار فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کے جنگ بندی مذاکرات میں کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ وہ ایک عظیم انسان ہیں۔

صدر ٹرمپ نے بتایا کہ لبنانی صدر اور اسرائیلی وزیراعظم سے آج ٹیلیفون پر اچھی بات چیت ہوئی ہے۔ دونوں جنگ بندی پر راضی ہیں۔

امریکی صدر نے مزید کہا کہ میں نیتن یاہو اور لبنانی کے صدر سے ملنے جا رہا ہوں۔

مزید خبریں

Back to top button