فیلڈ مارشل عاصم منیر کی ایرانی خاتم الانبیا سینٹرل ہیڈکوارٹرز کے کمانڈر سے ملاقات،دفاعی رابطے بڑھانے پر اتفاق

اسلام آباد(جانوڈاٹ پی کے)فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے ایران کے خاتم الانبیا سینٹرل ہیڈکوارٹرز کے کمانڈر میجر جنرل علی عبداللہی سے اہم ملاقات کی، جس میں خطے کی سکیورٹی صورتحال، دفاعی تعاون اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ایرانی میڈیا کے مطابق ملاقات میں پاک ایران عسکری روابط کو مزید مضبوط بنانے، سرحدی سکیورٹی، انسداد دہشت گردی تعاون اور خطے میں ابھرتی ہوئی صورتحال پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔ دونوں جانب سے اس عزم کا اظہار کیا گیا کہ علاقائی امن و استحکام کے لیے دفاعی رابطے اور انٹیلی جنس تعاون کو مزید فروغ دیا جائے گا۔
ملاقات کو موجودہ علاقائی کشیدگی کے تناظر میں انتہائی اہم قرار دیا جا رہا ہے، اور دفاعی ماہرین کے مطابق یہ رابطہ پاکستان اور ایران کے درمیان سٹریٹجک ہم آہنگی کو نئی جہت دے سکتا ہے۔
The Commander of the Pakistan Army met with the Commander of Khatam al-Anbia Central Headquarters pic.twitter.com/PByBfLUqj2
— Alireza Akbari (@itsalireza_akb) April 16, 2026



